لاڑکانہ :بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ گندے پانی کی لپیٹ میں آگیا

میئر اور ڈپٹی میئر کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے پر علاقے مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

بدھ 15 اگست 2018 21:57

لاڑکانہ :بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ گندے پانی کی لپیٹ میں آگیا
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بلاول بھٹو زرداری کا حلقہ گندے پانی کی لپیٹ میں آگیا، میئر اور ڈپٹی میئر کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے پر علاقے مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقے این اے 200 اور ڈپٹی میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن ایڈووکیٹ علی نواز لٴْہر کے یوسی میں شامل شہر کے ایوب کالونی، حسینی محلہ اور کوثر مل کی 28 گلیوں میں گندے نالوں کا پانی گذشتہ 6 روز سے تالاب کی صورت اختیار کرچکا ہے جسے نکالنے کے لیے میونسپل انتظامیہ کے میئر محمد اسلم شیخ اور یوسی چیئرمین سمیت میونسپل عملے کی جانب سے نکالنے کے لیے تاحال کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں جس کے باعث مرد، خواتین، بچے اور بزرگ گندے پانی سے گذر کر اپنے گھروں اور شہر جانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایتیں کی لیکن تاحال ان شکایات کا کوئی ازالہ تک نہیں کیا گیا ہے۔ علاقے میں نکاسی آب سیوریج سسٹم فیل ہوجانے کے باعث گٹر اور نالیوں کے متفعن بدبودار پانی سے زیر آب ہیں جس کی باعث لوگوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں جبکہ اس حالت کے باعث بچے اور بچیوں سمیت اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں علاقہ مکینوں عبدالفتاح عباسی، انور پٹھان اور دیگر نے شکایت کی کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقے میں شامل ہمارے علاقوں کو میئر محمد اسلم شیخ کی جانب سے مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے جبکہ 14 اگست یوم آزادی کے روز کمشنر لاڑکانہ نوید شیخ کی جانب سے شہر بھر میں صفائی کے بہتر انتظامات پر میئر محمد اسلم شیخ کو شیلڈ دے کر علاقہ مکینوں کی دل آزاری کی ہے، میئر کو ڈھائی سال سے زائد کا عرصہ گذرچکا لیکن ہم نے اسے ہمیں علاقوں میں آتے نہیں دیکھا اور نہ ہی وہ ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

علاقہ مکینوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ ایوب کالونی، حسینی محلہ اور کوثر مل کی گلیوں میں جمع گندہ پانی نیکال کرکے غفلت برتنے والے میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں