پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او علی گوہر آباد سب انسپیکٹر لیاقت علی لاشاری نے گمشدہ بچی حنا بھٹی کو ڈہونڈ لیا جبکہ کاروائی کے دوران دو روپوش روپوش ملزم ضمیر سولنگی اور مطلوب ملزم جانب سولنگی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے ضلع قمبر شہدادکوٹ اور ضلع لاڑکانہ میں روپوش و مطلوب ملزم دیدار جانوری کو، رتوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم تنویر جلبانی اور روپوش ملزم برکت گھانگھرو کو، انچارج مددگاربیس سب انسپیکٹر عبدالحمید سانگی نے دوران چیکنگ اشتہاری ملزم زمان شاہ کو، دڑی پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم رجب سولنگی کو جبکہ ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ ملزم شاہد شیخ کو آدہا کلو چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے دو مطلوب ملزمان علی حسن کلہوڑو اور فیروز کلہوڑو کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں