آئی بی اے پبلک اسکول لاڑکانہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) آئی بی اے پبلک اسکول لاڑکانہ میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ سید مرتضیٰ شاہ، ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو مسعود احمد بھٹو، اسکولی طلبہ و طالبات، والدین اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکولی بچوں نے وطن عزیز کی محبت سے سرشاز ٹیبلوز پیش کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں کی دی ہوئی قربانیوں کے بعد یہ وطن وجود میں آیا ہم سب پر مشترکہ طور پر فرض ہے کہ اس ملک کی حفاظت کریں اور اس کی ترقی، خوشحالی اور مضبوطی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹ کر ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں