لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، 3 اشتہاری، 5 مشکوک افراد گرفتار

اتوار 19 اگست 2018 00:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 اشتہاری اور 5 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج مددگار بیس سب انسپیکٹر عبدالحمید سانگی نے دوران چیکنگ 3 اشتہاری ملزمان زمان شاہ، ہٹڑی غلام شاہ پولیس نے اشتہاری ملزم نبن عرف نبو اور اشتہاری ملزم امداد میمن کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کا کرمنل رکارڈ متعلق مختلف تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے پانچوں افراد کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ ایس ایس پی کے احکامات پر بیگناہ ثابت ہونے والوں کو رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں