اُردو پوائنٹ پاکستان لاڑکانہلاڑکانہ کی خبریںنوڈیرو کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ میں دو افراد ..

نوڈیرو کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2018ء) نوڈیرو کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے قریب کیٹی ممتاز تھانہ کی حدود میں کچے کے علاقے میں بھٹو اور کھوڑو برادری کے دو گروپوں کے درمیاں تصادم میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد علی نواز اور بگو خروس جانبحق ہوگئے۔

اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر مقتولیں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم لیے نودیرو اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع درینہ دشمنی کے باعث پیش آیا ہے تاہم فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے تعاقب میں پولیس پارٹی روانہ ہو چکی ہے جبکہ اب تک دس سے زائد افراد اس دشمنی کی نظر ہو چکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاڑکانہ شہر کی مزید خبریں