لاڑکانہ میں سول سائٹی، تعلیم دوست، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے آگاہی ریلی پاکستانی چوک سے نکالی گئی

اتوار 19 اگست 2018 19:20

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) لاڑکانہ میں سول سائٹی، تعلیم دوست، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے آگاہی ریلی پاکستانی چوک سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف روڈوں رستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں شرکا نے ہاتھوں میں تعلیم کی بہتری کے متعلق پلے کارڈ اٹھاکر نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر لاڑکانہ کے نامور تعلیم دان مختیار سموں، سماجی رہنما جنید ڈھر اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 60 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں جنہیں اسکولوں میں داخل کروانے کے لیے حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے کئی اسکولوں میں کھیلوں کے میدان، سائنس لیباریٹری، کمپیوٹر لیب، واش رومز، ٹھنڈے پانی سمیت دیگر سہولیات موجود نہیں جبکہ گھوسٹ اساتذہ کے باعث بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں کم بجٹ متخص کرنے کی وجہ سے کئی مسائل حل نہیں ہورہے جس پر حکومت کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ رہنماؤ?ں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لاکر تمام اسکولوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرکے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ کاپی کلچر کے خاتمے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل کے معمار بہتر تعلیم حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں