عمران خان صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں اور اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم سندھ کو جائز حق دینے کی بات کریں گے تو ہم ان کیساتھ ہوں گے،عمران خان خود کو جلسہ موڈ سے نکال سیاسی موڈ میں لائیں ،مراد علی شاہ سندھ کے لوگوں نے جس طرح پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہمارا فرض بنتا ہے ہم خدمت کریں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتر کام کریں گے،میڈیا سے گفتگو

پیر 20 اگست 2018 17:34

عمران خان صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں اور اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں،وزیراعلیٰ سندھ
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں اور اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں۔عمران خان سندھ کو جائز حق دینے کی بات کریں گے تو ہم ان کیساتھ ہوں گے، جہاں سندھ کے لوگوں کی بھلائی ہوگی ہم ان کا ساتھ دیں گے۔پیر کو گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان نئے آئے ہیں لہذا جلد سیکھ جائیں گے، عمران خان کی تقریر میں وہی باتیں تھیں جو وہ جلسوں میں کرتے رہے ہیں، عمران خان خود کو جلسہ موڈ سے نکال کر سیاسی موڈ میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سندھ کو جائز حق دینے کی بات کریں گے تو ہم ان کیساتھ ہوں گے، جہاں سندھ کے لوگوں کی بھلائی ہوگی ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہاکہ2 گاڑیاں استعمال کروں گا، یہ باتیں صرف کرنے کی ہیں، سادگی کی بات کرنے والے وزیراعظم کیا پی ایم ہاؤس کے ملازمین کو نکال دیں گے، وہ جاگنگ کرنے بھی جاتے ہیں تو ان کے پیچھے 50 گارڈز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صفائی کا آغاز اپنے گھر سے شروع کریں اور اپنے ارد گرد نیب زدہ لوگوں کو دیکھیں جب کہ عمران خان کی جانب سے ٹاسک فورس کی تشکیل کا اعلان اداروں پر عدم اطمینان ظاہر کرتا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے جس طرح پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہمارا فرض بنتا ہے ہم خدمت کریں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتر کام کریں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں