خان صاحب کو جلسہ موڈ سے وزیراعظم اور سیاسی موڈ میں آنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

نئے وزیراعظم کی جانب سے دو گاڑیاں رکہنے اور وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کی باتیں سننے میں اچھی ہیں، گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو عمران خان کی 91 منٹ کی تقریر میں نہ این ایف سی ایوارڈ کا ذکر تھا، نہ سی پیک کا ذکر تھا، اور پانی کی تقسیم سمیت اہم موضاعات بھی تقریر کا حصہ نہ تھے

پیر 20 اگست 2018 22:05

خان صاحب کو جلسہ موڈ سے وزیراعظم اور سیاسی موڈ میں آنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) نئے وزیراعظم کی جانب سے دو گاڑیاں رکہنے اور وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کی باتیں سننے میں اچھی ہیں، خان صاحب کو جلسہ موڈ سے وزیراعظم اور سیاسی موڈ میں آنا ہوگا۔ دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی بار گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچنے پر سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 91 منٹ کی تقریر میں نہ این ایف سی ایوارڈ کا ذکر تھا، نہ سی پیک کا ذکر تھا، اور پانی کی تقسیم سمیت اہم موضاعات بھی تقریر کا حصہ نہ تھے، نئے وزیراعظم کی تقریر کے بارے میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جرنل ضیائ الحق اور جرنل مشرف نے بھی قوم سے خطاب میں بڑی بڑی باتیں کی تھیں اور اسی طرح خان صاحب کی تقریر میں اچھی باتیں سننے کو ملی اب خان صاحب عمل بھی کرکے دکھائیں، خان صاحب کی دو ملازمین رکہنے کا اعلان اچھی بات ہے مگر وزیراعظم سے سوال ہے کہ وہ دو ملازمین کے علاوہ وزیراعظم ہاوٴْس کے باقی ملازمین کا فارغ کردینگی ، سید مراد علی شاہ نے مذید کہا کہ ایف آئی اے نیب سمیت دیگر محکموں کے ذریعے بیرون ملک سے رقم واپس کرنے کی حمایت کرتے ہیں مگر خان صاحب پہلے نیب زدہ اپنے وزیروں اور مشیروں کو دیکہیں، کیونکہ نیک کام کی شروعات گھر سے کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری ملازم کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کی جائیگی اگر اس میں کوئی غفلت برتنے میں ملوث پایا گیا تو ان اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی، سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ سمیت ہر جگہ پولیس مقابلوں اور کارکردگی پر نظر رکھی ہوئی ہے، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی 2018 سے بہتر ہے اور اس کو مذید بہتر بنائینگے، سید مراد علی شاھ نے مذید کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی سے آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائے گی، انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی پہلی ترجیحات میں شامل ہیں، پانی اور صحت کے شعبات میں مذید بہتری کی گنجائش ہے، ایک سوال کے جواب میں سید مراد علی شاھ نے کہا کہ وفاق اگر سندھ کو جائز حقوق دیگا تو ہم وفاق کیساتھ مل کر کام کرینگے، خان صاحب سندھ کی 70 فیصد روینیو کے بدلے سندھ کو کیا دینگے، کیا خان صاحب سندھ کو پانی اور اسکے جائز حقوق دے سکینگے، سید مراد علی شاھ نے کہا کہ شاھد خاقان عباسی نے سندھ کو 25 ارب دینے کا وعدہ کیا دیئے 25 روپے بھی نہیں، عمران خان بھی وعدے کریں اور دیکہیں کہ سندھ کو ساتھ لے کر چلتے ہیں یا نہیں۔

اس سے قبل نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ اپنی نومنتخب کابینہ شھلا رضا، شبیر بجارانی، ہری رام کشوری لعل، اسماعیل راہو، عزرا پیچوہو، مخدوم محبوب الزمان، محمد بخش مہر سمیت سعید غنی کے ہمراہ گڑہی خدابخش بھٹو پہنچے جہاں پر انہوں نے شھید ذوالفقار بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو سمیت دیگر کی مزارات پر حاضری دی، فاتح خوانی کے بعد پھول نچھاور کیے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں