وزیراعظم عمران خان نے آئین سے غداری کرنے والے آمر پرویز مشرف کے خلاف ایجنڈے میں کوئی چیز شامل نہیں کی، نثار احمد کھوڑو
عمران خان قوم کو بتائیں کے آئین سے غداری کرنے والے آمر کو مقدمے میں کب کٹہرے میں لائینگی
پیر 20 اگست 2018 22:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قوم اب صرف عمران خان کے 96 دن کی ایجنڈا کا انتظار کرے گی، دیکھیں گے کہ عمران خان اپنے 100 دن کی ایجنڈا میں کیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں پرویز مشرف کے غیر آئینی صدر کی حمایت کی، عمران خان کی تقریر اور قوم سے خطاب نے مایوس کیا ہے، عمران خان اور ان کی جماعت نے آمر پرویز مشرف کے غیر آئینی ریفرینڈم کی مھم چلائی۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی باتٰن کرنے والے عمران خان آمر پرویز مشرف کی صف میں کھڑے ہونے والے شخص ہیں، عمران خان آمر کی گود میں بیٹھ کر پرورش لی، عمران خان کا آمر کی گود میں پرورش نہ لینے کی باتوں پر ھنسی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قائد اعظم کو عقیدت تو پیش کیا مگر ان کی کہی باتوں پر توجہ نہیں دی، ملک ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں آیا جو عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا کام سول حکومت کے قانونی احکامات کو تسلیم کرنا ہے، ملک کے حکمران شارٹ ٹرم۔میموری لاس کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی نظام کا تسلسل جاری ہے۔ امید ہے کے جمھوری پارلیمانی نظام جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ارسا واپڈا کے حکم پر پانی کا اجرائ کرے یہ قبول نہیں کرینگے۔ تونسا سے پنجند تک 1500 سؤ لفٹ مشینین لگا کر سندھ کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔ چشما جھلم لنک کینال مین پانی بہانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے دعوے کرنے والی وفاقی حکومت سندھ کا پانی چوری فوری بند کرائے، سندھ کو اپنے پورے حصے کا پانی دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پانی اور قومی مالیاتی ایوارڈ پر وفاقی حکومت کے سامنے اپنا بھرپور موقف پیش کریگی، اپوزیشن نے اگر اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار کے طور پر ووٹ نہیں دیا تو بھی اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انتخابات لڑنے والے ھر امیدوار سے رپورٹ طلب کی ہے۔ جس جس حلقے میں ناکامی ہوئی ہے وہاں رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی کا کوئی فیصلہ ہوگا۔ اس موقع پر پی پی پی ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو، سٹی صدر نورالدین ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی لاڑکانہ کا نالے سے بچے کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس، جواب طلب
لاڑکانہ میں پولیو مہم کی کامیابی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر کی پولیو ٹیموں کا ہدایت
محکمہ اسکول ایجوکیشن اور تمام اداروں کے افرادی قوت کا ڈجیٹل بنیادوں پر سینٹر لائیز ڈیٹابیس بنایا جائے ..
لاڑکانہ:یونیسکو کے تعاون سے جلد مکلی مقبروں، موہن جو دڑو اور بھنبھور کے تاریخی مقامات کے فوری تحفظ پراجیکٹ ..
لاڑکانہ:سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری
ایس ایس پی لاڑکانہ نے شہداء کوٹہ کی میرٹ کے بنیاد پر تقررنامے جاری کردیئے
لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں،مسروقہ اشیاء سمیت منشیات برآمد
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاڑکانہ میں ایف آئی اے کمپوزٹ دفتر کا آغاز
پولیس مقابلہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاڑکانہ:دوردرازدیہاتوں میں لائیواسٹاک سے متعلق ہرممکن سہولیات دی جائیں، صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک ..
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی ، مغوی نوجوان بازیاب کرا لیا
لاڑکانہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو