سندھ بلوچستان رائس ملرز اینڈ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے انتخابات 28 اکتوبر پر ہونگے

اتوار 23 ستمبر 2018 19:30

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سندھ بلوچستان رائس ملرز اینڈ ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے انتخابات 28 اکتوبر پر ہونگے جس کے لیے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلی میں الیکشن کمشنر حاجی قمرالدین شیخ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے 24 ستمبر سے 28 ستمبر تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروائے جائیں گے، نامزدگی فارمز کی جاچ پڑتال 29 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہوگی، امیدواروں کی فہرست یکم اکتوبر پر جاری کی جائے گی، امیدواروں کی جانب سے دستبرداری 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر مقرر کی گئی ہے جس کے بعد 5 اکتوبر پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 28 اکتوبر پر انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ، کندھ کوٹ، حیدرآباد، گولاڑچی اور اوستا محمد میں پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جہاں سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں