وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی

آصف زرداری سمیت پارٹی رہنماؤں نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کا سامنا کیا ہے،میڈیا سے بات چیت

منگل 23 اکتوبر 2018 19:49

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدابخش بھٹو مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں بیگم نصرت بھٹو نے بھادری کے ساتھ نہ صرف آمریت کا مقابلہ کیا بلکہ آمریت کو للکارہ انکا مزید کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو، آصف زرداری سمیت پارٹی رہنماؤں نے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کا سامنا کیا ہے ذوالفقار علی بھٹو بھی من گھڑت مقدمے میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے صوبائی حکومتیں بھی وفاق کی پالیسیوں کے باعث ہی مشکلات کا شکار ہیں وفاقی حکومت نے اپنے شروعاتی دور میں ہی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھادیں جن سے مہنگائی بڑھی سندھ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے اور ممکنہ اقدامت سے مہنگائی کا مقابلہ کرے گی وفاقی کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ اور صوبوں کے فنڈز کم کرنے کی باتیں غیر آئینی ہیں آئین کے روح سے صوبوں کی بجٹ بڑھ تو سکتی ہے مگر کم نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کے وزیراعظم اور انکی کابینہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہماری خواہش اور کوشش رہے گی کہ موجودہ حکومت بھی اپنا آئینی دور پورا کرے سندھ حکومت کاشتکاروں کو سہولیات مہیا کر رہی ہے گندم کی کاشت پر کاشتکاروں کو سبسڈی دیتے ہیں، دھانی کی کاشت پر سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برا ئے معدنیا ت و معدنی ترقی میر شبیر علی بجا رانی، صوبائی وزیر ایکسائیز ٹیکنیشن مکیش چاولا، پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویزن کے صدر میر اعجاز جکھرانی، میر سہراب سرکی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں