لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح کے علاقے گذشتہ روز سموگ کی لپیٹ میں، ،شہریوں کو سانس لینے کے علاوہ آنکھوں میں جلن کی شکایت

اتوار 11 نومبر 2018 19:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2018ء) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح کے علاقے گذشتہ روز سموگ کی لپیٹ میں رہے جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے کے علاوہ آنکھوں میں جلن کی شکایت رہی جبکہ دھند کے باعث شہر کے اہم چوراہوں پاکستانی چوک، جناح باغ، رائل روڈ، اسٹیشن روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے اسموگ کا سلسلہ مزید دو سے تین روز تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ دوسری جانب اسموگ کے باعث شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی جبکہ کئی دوکاندار سارا دن گاہکوں کا انتظار کرتے ہوئے دکھائے دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں