لاڑکانہ، کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے خاتون پولیس افسران کی مختلف تعلیمی اداروں کالجز اور سکولوں میں جاکر طالبات کو آگاہی

بدھ 5 دسمبر 2018 21:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے گذشتہ روز خاتون پولیس افسران نے مختلف تعلیمی اداروں کالجز اور اسکولوں میں جاکر طالبات کو پولیس کی اہمیت اور افادیت کے متعلق آگاہی دیں اور اس بات پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مسئلے کے متعلق اپنی قریبی تھانے، پولیس رپورٹنگ سینٹرز یا ایس ایس پی آفیس میں شکایات درج کریں ان شکایات پر فوری طور کاروائی کرکے رلیف فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اے ایس پی محمد کلیم نے کمیونٹی پولیسنگ کے سلسلے میں شہر کے جناح باغ روڈ، پاکستانی چوک اور دیگر اہم چوراہوں پر جاکر شہریوں کو گلدستے پیش کرکے ان سے مسائل پوچھے جس پر عوام نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں