ْڈی آئی جی لاڑکانہ کی لاڑکانہ رینج کے 42 پولیس افسران اور اہلکاروں کی درخواستوں کی سماعت

بدھ 5 دسمبر 2018 21:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے اردلی روم میں لاڑکانہ رینج کے 42 پولیس افسران اور اہلکاروں کی درخواستوں کی سماعت کی جن میں سے تین سابق پولیس اہلکاروں کی سروس میں بحالی کے لیے تھیں اس پر ڈی آئی جی نے دو پولیس اہلکاروں اے ایس آئی صدرالدین اور ہیڈ کانسٹیبل ارشد علی کی سروس میں بحالی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں بحال کردیا جبکہ ایک پولیس اہلکار حمزہ علی جوگی کی بحالی درخواست مسترد کردی اس کے علاوہ پانچ پولیس افسران و اہلکاروں جن میں سب انسپیکٹر لیاقت علی جونیجو، اہلکار عمران علی، محبوب علی، برکت علی اور پیر بخش کو فائنل شوکاز اور میجر سزا ختم کرکے معافی دیتے ہوئے وارننگ دی ہے ۔

اسی طرح معطل سب انسپیکٹر مظفر علی شیخ کو بحال اور انسپیکٹر غلام حسین چانڈیو، اے ایس آئی سعید احمد رند اور اہلکار عبدالمجید گوپانگ کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے 29 پولیس افسران و اہلکاروں اے ایس آئی عبیداللہ ابڑو، واحد بخش جتوئی، علی ڈنو ابڑو، ہیڈ کانسٹیبل عبدالرزاق، نظیر احمد، پولیس اہلکار محمد علی، بخت علی، ذاکر حسین، عبدالواحد، عبدالغفار، شہبان سیال، عزیز چانڈیو، شاہد کھوسو، رستم بڑدی، عبدالغفار جتوئی، نادر ڈیتھو، امام الدین چانڈیو، خالد حسین، وزیر احمد، زوہیب، گلزار، ضمیر حسین، الطاف حسین، عاشق علی، زاہد حسین، خادم حسین، سرفراز علی، علی اصغر، صابر لغاری اور اعجاز علی میرانی کی میجر سزا کی معافی کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض محنت، سچائی اور ایمانداری سے ادا کریں، فرائض میں غفلت ہرکز برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں