نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹرننگ کمیشن نیوٹیک کی تربیت مکمل کرنے والے 40 نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹرننگ کمیشن نیوٹیک کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایگریکلچر کالیج ڈوکری میں لائیو اسٹاک اور فارم مینیجر کے کورس کی تربیت مکمل کرنے والے 40 نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کالیج کے پرنسپل عبدالغفور مگسی، نیوٹیک کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان عباسی نے شرکت کی، تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک اور فارمنگ ہے متعلق تربیت 6 ماہ میں مکمل کروائی گئی اور اب تربیت یافتہ نوجوان ٹھیکے پر زمینیں لے کر اپنا روزگار کر رہے ہیں جس سے جہاں بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی وہیں معیشیت میں بھی مثبت بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ نیوٹیک نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کر کے ملک کی ترقی کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لاتا رہے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں