پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مضبوط اور مستحکم اتحاد ہے، امیر بخش خان بھٹو

منگل 22 جنوری 2019 20:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا مضبوط اور مستحکم اتحاد ہے جو قائم رہے گا۔ پی ٹی آئی ضلع حیدرآباد کے صدر کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس ایک جذباتی عمل تھا۔ ہماری حکومت 70 برسوں سے عوام سے کی گئی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کرے گی۔

(جاری ہے)

سندھ بالخصوص کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا جہاں پر عام آدمی کو انصاف اور قانون ان کے دروازے کی دستک میسر ہوگا۔ امیر بخش خان بھٹو نے پارٹی کے تمام ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں جس سے اتحادیوں کے درمیان کسی قسم کا غلط تاثر پیدا نہ ہو اور پارٹی پالیسی کے تحت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اپنا موقف دینا چاہیے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں