انٹر کالجیٹ بیڈمنٹ چئمپین شپ کا فائنل میچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ نے جیت لیا

منگل 22 جنوری 2019 20:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) لاڑکانہ میں سندھ کالج گیمز کے سلسلے میں انٹر کالجیٹ بیڈمنٹ چئمپین شپ کا فائنل میچ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ اور ڈگری کالج رتوڈیرو کے درمیان کھیلا گیا جس میں لاڑکانہ کی ٹیم نے 21.8 اور 21.9 سے رتوڈیرو کالج کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خاص ڈائریکٹر ریجنل کالجز ڈائریکٹر ریجنل کالجز لاڑکانہ لیاقت علی گھانگھرو نے فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انعامات بھی دیں جبکہ دوسری جانب شطرنج کے فائنل مقابلے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد نوڈیرو کالج کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر مہمان خاص اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپیکشن کالج ایجوکیشن لاڑکانہ تنویر احمد نے کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں