وزیراعلی سندھ نے نوڈیرو شگر مل کے قریب مزوروں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا

بدھ 13 فروری 2019 23:25

وزیراعلی سندھ نے نوڈیرو شگر مل کے قریب مزوروں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نودیرو شگر مل کے قریب مزوروں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کے کارروائی کی جائے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رابطہ کیا اور ان کو ہدایت دی کہ قتل ہونے والے مزدوروں کے ورثا کے ساتھ رابطہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی جسد خاکی ان کے گائوں تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ ہیجو کہ سندھ کے امن کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے، سندھ میں رہنے والا ہر شخص خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو، وہ سندھی ہے اور ہمارے بھائی ہیں۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ جو بھی سندھ کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرے اور معصوموں کا خون بہائے گا وہ میرا دشمن ہے اور میں ہر اس دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا خون بہانا کہاں کی انسانیت ہے۔ وزیراعلی سندھ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے، دہشتگردی کی شق لگا کر مقدمہ درج کر کے مجھے رپورٹ پیش کریں اور قاتلوں کی گرفتاری تک پولیس کو چین سے نہ بیٹھنے دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں