نوڈیرو میں سیپکو ملازم لائن مین محمد پنہل میرانی کرنٹ لگنے سے جابحق

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) نوڈیرو میں سیپکو ملازم لائن مین محمد پنہل میرانی نوڈیرو کے غریب آباد محلہ میں بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جابحق ہوگئے، سیپکو سب ڈویزن آفیس نوڈیرو کے ملازم لائن مین محمد پنہل میرانی نوڈیرو کے غریب آباد محلہ میں لگے بجلی کے کھمبے پر بجلی کی تار لگانے کے دوران پاس میں لگی 11 ہزار وولٹ کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جلس کر کھمبے سے نیچے گر پڑے اہل محلہ کی مدد سے زخمی ملازم کو نوڈیرث ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں