لاڑکانہ کے نجی اسکول نیو جنریشنس فاؤنڈیشن اسکول کی جانب سے آرم ریسلنگ کا مقابلہ

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) لاڑکانہ کے نجی اسکول نیو جنریشنس فاؤنڈیشن اسکول کی جانب سے آرم ریسلنگ کا مقابلہ کروایا گیا طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ آرم ریسلنگ زرو آزمائش مقابلے میں رینا جاگیرانی نے فردوس سے مقابلہ جیت لیا دوسری طرف جانب حسنینن نے فواد سے مقابلے میں کامیابی حاصل کی دورانے مقابلہ اسکول کے پرنسپل واجد حسین کہلوڑو نے کھیلوں کا دلچسپ مقابلہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور استاد مقبول احمد سومرو کو شاباش دی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے کاشف احمد فاروقی اور سید عالم کی خدمات کو سراہا اس موقع پر طلباء و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ اسکول انتظامیہ کہ اس عمل سے ہم بے حد خوش ہیں اور اسکول کے اساتذہ ہم سے ہر ممکن تعاون کرتے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں