شب بارات پر شہریوں کی بڑی تعداد کا خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) گناہوں سے بخشش کی مقدس شب بارات کی رات کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے خیرات فی سبیل اللہ کے اہتمام کے لئے بازاروں کا رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف راستوں پر گوشت اور سبزی فروشوں نے ریٹس میں اضافہ کردیا گیا، بازار میں گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت 350 تھی جو کہ 450 فروخت کیا گیا اسی طرح مرغی 240 سے 300 روپے ہوگئی، یہ ہی نہیں بلکہ پیاروں کی قبروں پر نچھاور ہونے والی پھولوں کی پتیوں کے ریٹس میں بھی اضافہ ہوا۔

دوسری جانب شہر میں گرمی کے پیش نظر سبیلوں کے کیمپس بھی قائم کئے گئے جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔ شب بارات کے سلسلے میں جہاں لوگ قبرستان پہنچ کر اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول رکھ کر فاتح خوانی میں مصروف تھے وہیں شہر کی مساجد اور عبادت گاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جہاں رات بھر فرزندان اسلام خصوصی عبادات میں مشغول ہو کر اللہ ازوجل اور ان کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں