تیز رفتار ٹریکٹر اوررکشہ میں ٹکر سے 10ماہ کا بچہ جاں بحق2 خواتین زخمی

اتوار 21 اپریل 2019 19:30

لاڑکانہ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) تیز رفتار ٹریکٹر اوررکشہ میں ٹکر سے 10ماہ کا بچہ جاں بحق2 خواتین زخمی ، لاڑکانہ کے قریب کنگا تھانہ کے حد رتوڈیرو روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر اوررکشہ میں ٹکر کے نتیجے میں 10 ماہ کا بچہ حسین رند، بچے کی والدہ نوشین، خاتون شازیہ اور جاڑہ بچہ زین رند زخمی ہوئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ٹریکٹر تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور شہزادو سولنگی کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے 10 ماہ کا بچہ حسنین رند دم توڑگیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں