بلاول بھٹو زرداری پاک فوج پر حملہ کرنے والوں کا دفاع کرنے لگے

محسن داوڑ کس طرح پاک فوج پر حملہ کر سکتا ہے،بلاول بھٹو بھی محسن داوڑ اورعلی وزیر کی زبان بولنے لگے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 16:50

بلاول بھٹو زرداری پاک فوج پر حملہ کرنے والوں کا دفاع کرنے لگے
لاڑکانہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلال بھٹو زرداری بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کی زبان بولنے لگے۔ بلاول بھٹو پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کرنے والے اور 5اہلکاروں کو زخمی کرنے والے گروہ کے حق میں بولتے ہوئے کہا ہے کہ محسن داوڑ کس طرح پاک فوج پر حملہ کر سکتا ہے۔اس حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ بلاول بھٹو فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے حق میں کیوں بول رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کی صبح میران شاہ میں پاک فوج کی چوکی پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی جانب سے ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ہشتگردوں کے سہولت کاروں کو چھڑانے کے لیے کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ خار قمر چیک پوسٹ پر کیا گیا، پی ٹی ایم کارکنان نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی اور اشتعال انگیز تقاریر کیں لیکن پاک فوج کے جوانوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا ، پی ٹی ایم کارکنان نے باڑ کراس کر کے اس علاقے میں آنے کی کوشش کی جو چوکی کا حصہ تھی اور جہاں آنا منع تھا پاک فوج کے جوانوں نے تحمل سے انہیں روکا جس پر محسن داوڑاور علی وزیر کی سربراہی میں گروہ نے پاک فوج پر فائرنگ کر دی جس پر پاک فوج کے جوانوں کو جواب دینا پڑا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے5جوان زخمی ہو گئے جبکہ 3حملہ آور ہلاک ہو گئے اور 10زخمی ہیں۔

زخمیوں کو آرمی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ اس حملے میں افغام میڈیا نے پی ٹی ایم کی حمایت کی اور اب پاکستان میں بلاول بھٹو زرداری نے محسن داوڑ کی حمایت شروع کر دی ہے اور بلاول بھٹو پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کرنے والے اور 5اہلکاروں کو زخمی کرنے والے گروہ کے حق میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ محسن داوڑ کیسے فوج پر حملہ کر سکتا ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں