سندھ کے حکمرانوں نے پوری سندھ کو ایڈز زدہ بنا دیا ہے زیادہ متاثرہ علاقہ بلاول اور فریال ٹالپر کا حلقہ ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کی عدم دلچسپی ،رتو ڈیرو میں ایڈز کنٹرول سے باہر ،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سندھ رتو ڈیرو پہنچ گئے

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:26

سندھ کے حکمرانوں نے پوری سندھ کو ایڈز زدہ بنا دیا ہے زیادہ متاثرہ علاقہ بلاول اور فریال ٹالپر کا حلقہ ہے، حلیم عادل شیخ
لاڑکانہ/رتو ڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) رتو ڈیرو میں ایڈز کا مرض بے قابوا مریضوں کی تعداد میں اضافہ سندھ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ٹریٹمنٹ سینٹر بھی قائم نہ ہوسکا 930 سے زائد ایڈز کے مریض رتو دیرو میں بے یارو مددگار۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی دیگر رہنمائوں کا کارکنوں اور شہریوں کے ہمراہ رتو دیرو پہنچے رتو دیرو اسپتال کا دورہ کیا۔

رتو دیرو اسپتال کے باہر ایڈز متاثرین خاندانوں و کارکنوں نے سندھ حخومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھ میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا بلاول اپنے والد، پھپھو اور چمچوں کو بچانے کے بجائے سندھ کی عوام بچائیں جن کے نام پر حکومت کرتے ہیں، بلاول کے حلقے میں 930 سے زائد بچے ایڈز کے سے متاثرہ ہوچکے ہیں بلاول سڑکوں پر ایک سیٹ کے لئے تماشا لگا رہے ہیں ان کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میں یہاں ان لوگوں کے ضمیر کو جگانے آیا ہوں عوام کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ رتو دیرو میں تین ماہ پہلے آیا تھا تب بھی یہی حالات تھے آج بھی وہی صورتحال ہے، سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کی عوام کو ایڈز زدہ بنا دیا گیا ہے سب سے زیادہ متاثر علاقہ بلاول زرداری اور فریال ٹالپر کا حلقہ ہے جو پہلے بینظیر بھٹو کا حلقہ تھا۔ اربوں کا بجیٹ آتا ہے عوام کو دوائی تک نہیں ملتی۔

مینے ہمیشہ عوام کی آواز بلند کی ہے لیکن اسمبلی میں میری نہیں سنی گئی۔ بلاول اور فریال ٹالپر نے اعلان کیا تھا رتو دیرو میں ٹریٹمنٹ سینٹر کھولا جائے گا مگر آج تک نہیں کھلاِ عوام سے جھوتے وعدے کیے جاتے ہیں۔ اس وقت بھی ساری ادویات وفاق دے رہی ہے جو ہماری ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کچھ نہیں کرتی سارا بجیٹ کھا گئی ہے، 22 ارب کی آخری سال میں سندھ میں صحت کے نام پر کرپشن کی گئی ہے۔

سندھ میں عوام کو علاج کی سہولیات موجود نہیں ہے۔یونیسیف رتو دیرو میں ٹریٹمنٹ سینٹر بنا رہا ہے لیکن سندھ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔ رتو دیرو میں ایکسرے مشینوں سمیت اسپتال میں کوئی سہولیات نہیں ہیں، ڈیڑ ارب کا بجیٹ ہے پھر بھی کوئی سہولیات نہیں ملتی۔ وفاقی حکومت کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت اسکرینگ کٹ مہیا کی گئیں سی ڈی فور کی ٹیسٹنگ مشینیں بھی وفاقی حکومت نے دی ہے۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے سکھر میں پیپلزپارٹی کی ریلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا آج ایک ریلی نکل رہی ہیگزشتہ رات ایک ڈنر سکھر کیا گیا تھا، ناصر شاہ کی میزبانی میں ڈنر کیا گیا جس میں وزیر اعلی سمیت بلاول زداری شمیت تھے اس ڈنر میں تمام 205 کے پیپلزپارٹی کے امیدوار اور دیگر کو بلوایا گیا جو الیکشن رولز کی خلاف ورزی تھا الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

ریلی سکھر سے ہوتی ہوئی سندھ پنجاب کے بارڈر تک نکالی جارہی ہے جس میں 205 کا حلقہ آتا ہے۔ ریلی نکالنی تھی تو کہیں اور جاتے لاڑکانہ جاتے ایڈز بڑہ رہی تھر میں جاتے بچے مر رہے ہیں بدین میں نکالتے جہاں عوام کو پانی نہیں دیا جاتا۔ آج 205 کے الیکشن مین چیف منسٹر سندھ بشمعول سندھ حکومت سرکاری مشینری استعمال کر رہی ہے، ان کا امیدوار کون ہی جس نے 2000 ہزار ایکڑ وفاقی حکومت کی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے کاشت کروائی ،اسی چیف منسٹر نے چالان دیا ہے، اس زمین کا پوچھا جاتا ہے تو مختیارکار کو گم کر دیا جاتا ہے۔

کمشنر سکھر رفیق برڑو جب اس کا شوکاز دیتے ہیں تو اس کا تبادلہ کیا جاتا ہے سندھ حکومت 205 کی الیکشن میں مکمل اثر انداز ہورہی ہے نواز شریف اور پیپلزپارٹی معزز عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن بلاول زرداری وزیر اعلی سمیت دیگر کے خلاف نوٹس لے

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں