لاڑکانہ میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، مسلح افراد نے 26 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

اتوار 14 جولائی 2019 19:30

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2019ء) لاڑکانہ میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ، موٹرسائیکل مسلح افراد نے تھانہ اللہ آباد کی حدود گلشن مدینہ کالونی میں فائرنگ کرکے اسٹیٹ ایجنسی پر ملازمت کرنے والے 26 سالہ نوجوان طالب حسین سرگانی کو تشدد کر کے قتل کر دیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق معلومات حاصل کی اور زخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا کا کہنا ہے کہ ان کی شیخ برادری سے پرانی دشمنی کئی سالوں سے جاری ہے جس پر شیخ برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم مقتول کے ورثا ء کی جانب سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں