مقتولہ زارا منگی قتل کیس میں نامزد ملزمان ہاشم موریو اور عبدالحفیظ مورو کو رہا کرکے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے ، غلام اکبر موریا

زارا منگی کیس میں نامزد ہاشم موریو اور عبدالحفیظ موریو کو رہا کرکے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاکر ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے

اتوار 18 اگست 2019 18:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) نوڈیرو کے گاؤں موریہ فقیر میں 24 روز قبل جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے مقتولہ بچی زارا منگی کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کے ورثا نے پاک کتاب اٹھاکر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کیس میں نامزد ملزمان ہاشم موریو اور عبدالحفیظ مورو کو رہا کرکے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے تاکہ مقتولہ بچی کے ورثا کو انصاف مل سکے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زارا منگی قتل کیس کے مرکزی ملزم شیراز موریو کے بھائی رمضان عرف سعود موریو نے اپنے والد غلام اکبر موریو، والدہ غلام فاطمہ موریو، بہنوں کنول اور کرن موریو کے ہمراہ پاک کتاب سِر پر اٹھا کر الزام عائد کیا مقتولہ بچی زارا منگی کے متعلق تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں شامل انسپیکٹر یاسین ٹگڑ کا ہمارے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ ہے جس سے شیراز موریو کے ذریعے زبردستی ہاشم موریو اور عبدالحفیظ موریو کے نام زارا منگی کے قتل کیس میں درج کیا جبکہ واقعے میں شیراز موریو، ممتاز سومرو اور اظہر عرف شیدو شامل ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ زارا منگی کیس میں نامزد ہاشم موریو اور عبدالحفیظ موریو کو رہا کرکے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاکر ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں