لاڑکانہ میں ایک اور نوجوان نے زندگی کا دیا بجھا دیا، فائر کرکے خودکشی کرلی

اتوار 18 اگست 2019 20:25

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) لاڑکانہ میں ایک اور نوجوان نے زندگی کا دیا بجھا دیا، شہر کے اللہ آباد محلہ میہنل آباد میں نوجوان آصف شیخ نے خود کو کمرے میں بند کر خودکشی کی، آصف نے نامعلوم وجہ کی بنا پر خود پر پسٹل کا فائر کر کے انتہائی قدم اٹھایا، آصف شیخ کے بھائی پرویز شیخ نے صحافیوں کو بتایا کہ بھائی اولڈ بس اسٹینڈ پر لیتھ مشین کی دوکان پر کام کرتا تھا کام سے آ کر خود کو کمرے میں بند کر کے انتہائی قدم اٹھایا وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، بھائی کو فوری اسپتال پہنچایا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی، واقع کے باعث اہل خانہ سوگوار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں