خبردارکرتا ہوں کہ حکومتی رویوں سے وفاق کو خطرہ ہے، بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت کے ظلم برداشت کریں گے لیکن سر نہیں جھکائیں گے، جو کراچی کے تین ہسپتال نہیں چلا سکے، وہ کے فور کیلئے پیسا کیا دینگے؟ کچرے کو بہانہ بنا کرکراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ گڑھی خدابخش میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 22:10

خبردارکرتا ہوں کہ حکومتی رویوں سے وفاق کو خطرہ ہے، بلاول بھٹو
گڑھی خدا بخش (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خبردارکرتا ہوں کہ حکومتی رویوں سے وفاق کو خطرہ ہے، کٹھ پتلی حکومت کے ظلم برداشت کریں گے لیکن سر نہیں جھکائیں گے، جو کراچی کے تین ہسپتال نہیں چلا سکے، وہ کے فور کیلئے پیسا کیا دینگے؟ کچرے کو بہانہ بنا کرکراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے آج یہاں یوم جمہوریت پر گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جو ظلم شروع کیا گیا وہ آج بھی جاری ہے۔ ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا گیا۔شہید بی بی کو سکھر جیل میں قید کیا گیا، دو بھائیوں کو شہید کیا گیا، شوہر کو ساڑھے گیارہ سال جیل میں بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

کارکنان پر کوڑے اور تشدد کیا گیا۔مگر بہادربیٹی پیچھے نہیں ہٹی، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑتی رہی۔

پھر پنڈی میں کارکنان کے درمیان مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلاتے ہوئے جان دے دی لیکن مئوقف کے پیچھے نہیں ہٹیں۔پورے ملک میں آگ لگا دی گئی لیکن زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں الیکشن مہم سے کہتا رہا ہوں کہ وفاق کو بچانے کیلئے ہمیں غیرجمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا ۔ کٹھ پتلی اتحاد بنائے ہیں ان کو جتوانا چاہتے ہیں ، اسی سازش پر عمل کرتے ہوئے کٹھ پتلی اتحاد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج ایک عظیم سیاسی جدوجہد کیلئے نکلا ہوں۔ مجھے غیرجمہوری قوتوں کی سازش کوناکام بنانے کیلئے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔ 18ویں ترمیم کو تبدیل کرنے کیلئے حملے کیے گئے۔ سندھ کو ایک سوارب، پنجاب کو 2سو ارب، کے پی کے کو 300ارب سے زیادہ کا نقصان ہو اہے۔ آئین کے مطابق صوبے پہلے اپنے وسائل کا حق رکھتے ہیں، وفاق صوبوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

کٹھ پتلی سرکار عوام کے معاشی قتل کررہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جی ڈی اے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے تین ہسپتال زبردستی چھینتے ہیں، پھر پیسا نہیں دے سکے تومجبور ہوکر واپس دے دیے۔جو حکومت کراچی کے تین ہسپتال نہ چلا سکی،جی ڈی اے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد کراچی کے کچرے کو بہانہ بنا کر کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔جو بھی ان کو کہتا ہے کہ اس سے وفاق کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو پھر غدار کہا جاتا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی ان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں