پی ایس 11 ضمنی الیکشن، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی ریلی کا نوٹس لے لیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) پی ایس 11 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت گزشتہ روزپی ایس 11 میں ریلی نکالی گئی تھی، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی ریلی کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزراء کے خلاف کارروائی کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرعبدالغفار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت ملی ہے۔عبدالغفارنے کہاکہ قواعد کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ارکان اسمبلی، وزرا کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں