آصفہ بھٹو زرداری کی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری

پیر 14 اکتوبر 2019 19:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پیر کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو اور شہید مرتضی بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں