لاڑکانہ میں 17 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 15 اکتوبر 2019 23:54

لاڑکانہ میں 17 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء) لاڑکانہ میں 17 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے لاڑکانہ میں 17 اکتوبر کو عام تعطیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 پر 17 اکتوبر بروز جمعرات کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ ضمنی الیکشن کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جبکہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ پی ایس 11 میں تعطیل ہوگی۔ 17 اکتوبر کو حلقہ کے تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مرکز ضمنی الیکشن کے باعث بند رہیں گے۔ جبکہ ضمنی الیکشن کے دوران پاک فوج بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں