ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

جمعرات 21 نومبر 2019 21:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے نویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، کنٹرولر تعلیمی بورڈ لاڑکانہ فخرالدین احمد بابر ابڑو کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ سمیت دادو اضلاع کی تحصیل میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 47179 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 37027 پاس، 2103 فیل اور 902 امیدواروں کو کاپی کیس گیا ہے، اسی طرح سائنس گروپ میں 44372 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 34946 پاس، 1834 فیل اور 757 امیدواروں کو کاپی کیس کیا گیا جبکہ جنرل گروپ میں 2807 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 2081 پاس، 269 فیل اور 145 امیدواروں کو کاپی کیس کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں