لاڑکانہ میں ڈینگی بے قابو، رواں ماہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی

جمعرات 21 نومبر 2019 21:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) لاڑکانہ میں ڈینگی بے قابو، رواں ماہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور اضلاع میں آئے روز ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لاڑکانہ شہر کے سچل کالونی کا رہائشی عبدالستار پھلپوٹو کو شدید بخار کے بعد ورثہ نے گزشتہ روز چانڈکا اسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ لائے جہاں ان کی مختلف ٹیسٹیں کی گئی جہاں انہیں ڈینگی بخار کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خصوصی وارڈ میں داخل کرکے ان کا علاج کیا جا رہا ہے، اس موقع پر ڈینگی کے متاثر مریض عبدالستار پھلپوٹو نے بتایا کہ ایک روز قبل گھر میں کام کاج کے دوران شدید بخار میں مبتلا ہوا آج جب اسپتال پہنچا اور ٹیسٹیں کروائیں تو ڈاکٹروں نے ڈینگی بخار کی تصدیق کی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈینگی وارڈ میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، دوسری جانب لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور اضلاع میں رواں ماہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 12 تک پہنچی ہے جس میں سے 10 مریضوں کو علاج فراہم کرکے ڈسچارج کیا گیا ہے اس وقت دو ئی مریض وارڈ میں داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں