لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 26 فروری 2020 18:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری، روپوش و مطلوب 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے، ماہوٹا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری ملزم رشید چانڈیو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گیریلو پولیس نے منصور، ضمیر، زبیر، جاوید اور اختیار کو چرس سمیت، دھامراہ پولیس نے محمد خان ماچھی کو چرس سمیت، دڑی پولیس نے فیصل کو چرس سمیت اور بقاپور پولیس نے اشتہاری ملزم اشرف خروس کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں