لاڑکانہ، آوارہ کتوں نے تین بچوں سمیت چار افراد کو زخمی کردیا

اتوار 31 مئی 2020 18:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے تین بچوں سمیت چار افراد کو زخمی کردیا، 8 روز میں متاثرین کی تعداد 108 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی میں آوارہ کتے نے کھیلنے کے لیے گھر سے باہر جاتے ہوئے 6 سالہ بچے عبدالحمید ولد عبدالغفار سولنگی کو کاندھے پر کاٹ کر زخمی کردیا، اسی علاقے کے قریبی محلہ شاہو بوراہو میں ایک ہی آوارہ کتے نے 6 سالہ بچے اذان ولد سہیل بروہی کو کاندھے پر اور 17 سالہ نوجوان بلال ولد بابو بروہی کو ٹانگ پر کاٹ کر زخمی کردیا ان سمیت چار زخمیوں کو ورثہ کی جانب سے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں ویکسین دی گئی، سینٹر انتظامیہ کے مطابق 8 روز کے دوران کتے کے کاٹے 108 افراد کو سینٹر منتقل کیا گیا ان سمیت 200 سے زائد متاثرین کو ویکسین دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں