لاڑکانہ، روحانی طلبہ جماعت کا چوتھا اہم اجلاس آج (بروز پیر ) طلب

اتوار 31 مئی 2020 18:10

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) روحانی طلبہ جماعت ضلع لاڑکانہ کا چوتھا اہم اجلاس آج (بروز پیر ) طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت ضلعی صدر عبدالعزیز شیخ اور سیکریٹری جنرل محمد حق نواز میمن برانچ گجن پور میں کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سماجی اور تنظیمی کاموں کا جائزہ لیا جائے گا اور روحانی طلبہ جماعت ضلع لاڑکانہ کے پریس سیکریٹری اعزاز احمد بروہی کی جانب سے رواں سال عالمی وبا ء کرونا وائرس کے سبب لاک ڈائون میں طلبہ کی بھلائی کیلئے مختلف موضوعات پر آنلائن پروگرام شروع کرنے کے متعلق آگاہی بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں