لاڑکانہ لاک ڈاؤن، پولیس نے مختلف بازار بند کرا دئیے

ہفتہ 25 جولائی 2020 19:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2020ء) لاڑکانہ میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے تحت پولیس نے مختلف بازار بند کرادئیے ہیں۔لاڑکانہ کے بازاروں میں ریشم گلی، شاہی بازار اور جیلس بازار اچانک بند کرائے گئے ہیں۔ اِس ضمن میں پولیس نے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت ہفتے میں دو دن بازار بند رکھے جانا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کو تمام بازار اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 5 ہزار 787 تک جا پہنچی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں