لاڑکانہ، سابق صدر آصف علی زرداری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

اتوار 26 جولائی 2020 19:35

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ نے سابق صدر پاکستان و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب بیگم نصرت بھٹو ہال میں منعقد کی جس میں بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو، میئر خیر محمد شیخ، اعجاز احمد لغاری، نور الدین ابڑو سمیت دیگر نے آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ان کی صحتیابی اور لمبی عمر کے لیے دعا بھی مانگی۔

تقریب میں منیر احمد سوھو، نثار مراد بھٹو، سرائی سرفراز حسین کھوکھر، کامران احمد اوڈھانو، ڈاکٹر افضل ابڑو، عبدالرحمان جتوئی، لالا نظر محمد پٹھان، محمد انور بڑرو، مھران خان ناریجو، عمران حسن جتوئی، ظھیر احمد ناریجو، مھران خان خاصخیلی، ڈاکٹر سکینہ گاد، عامر زیب خان جتوئی، سردار محمد نواز شیخ، ڈاکٹر عبدالجبار میرجت، علی اصغر عباسی، وقار علی بھٹو، شیر محمد لغاری، عبدالرحمان موریو، محمد پنجل سانگی، علی گوھر سانگی، ، عبدالستار سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیپلز پارٹی رہنما عبدالفتاح بھٹو کی جانب سے بنگل دیرو شہر کے دستگیر منزل میں بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں آصف علی زرداری کے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ان کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں