سب متحد ہونگے تو سیاسی نقشہ ضرور تبدیل ہوگااور اب سنہری موقع ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں، صفدرعباسی

پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کالاڑکانہ کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کوشکست دینے کے لئے قمبر شہداد کوٹ میں سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان

اتوار 13 ستمبر 2020 15:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں نے لاڑکانہ کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کوشکست دینے کے لئے قمبر شہداد کوٹ میں سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔لاڑکانہ کے کوٹ داراب خان عباسی میں سابق سنیٹر اورپیپلزپارٹی ورکرز کے سربراہ ڈاکٹر صفدر علی عباسی کی صدارت میںاجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی رہنما محمد علی ہکڑو، جی ڈی اے رہنما میر مظفر بروہی ، فنکشنل لیگ کے رہنما نیاز مستوئی،پی ٹی آئی رہنما عبدالفتاح چانڈیو ، سابق ٹائون کمیٹی میروخان چیئرمین حاجی رکھیل تنیو سمیت ضلع قمبر شہداد کوٹ کی مختلف سیاسی پارٹیز کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ سب کی مہربانی جو آپ نے مختصر نوٹس پر اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

متفقہ رائے یہ طے ہوئی ہے کہ قمبر شہداد کوٹ کے حوالے سے اتحاد بننا چاہئے اور اس سلسلے میں15رکنی کمیٹی کے ذریعے مستقبل کے سیاسی نقشے کا تعین کیا جائے گا اوربلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تجاویز مرتب کی جائیںگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب متحد ہونگے تو سیاسی نقشہ ضرور تبدیل ہوگااور اب سنہری موقع ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو شکست دیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما محمد علی ہکڑو نے کہا کہ سیاسی اتحاد کے بغیر مخالفین کو شکست دینا آسان نہیں،مجھے لالچ دی گئی کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کرو۔سابق ٹائون کمیٹی چیئرمین میرو خان رکھیل تنیو نے کہا کہ چار سال پورے ہوئے لیکن پارٹی تبدیل نہیں کی بہت دکھ ہے کہ مخالفین نے میروخان کے عوام کے مسائل حل کرنے نہیں دیئے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی مخالفت کرنے پر اذیتیں دی گئیں اور جھوٹے مقدمے بھی درج کرائے ۔

اجلاس سے محمد عزیز جاگیرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا ووٹ ہمیشہ اقتدار والوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ قمبر شہداد کوٹ کی مظلوم عوام پیپلز پارٹی سے بیزار آچکی ہے اچھا اتحاد بنا تو مخالفین بھی ہاتھ ملا لیںگے۔ انہوں نے کہاکہ بھوتاروں، وڈیروں کا ڈراب عوام سے نکل چکا ہے اور ہمارا اتحاد نتیجہ خیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی اپنی تیاری میں مصروف ہوچکا ہے، پی ٹی آئی رہنماناہید کھاوڑ نے کہا کہ ہمارے شہر شہداد کوٹ میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔

ایم پی اے سٹی لاڑکانہ معظم علی عباسی بھی اتحاد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماسرتاج چانڈیو، نیاز مستوئی، عزیر جاگیرانی،ناہید کھاوڑ،میر عرفان کلہوڑو، منور بھٹو، نیاز مستوئی،میر مظفر بروہی، جاوید کلہوڑو، نیاز کلہوڑو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں