پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے شہید میر مرتضی بھٹو کی24 ویں برسی نوڈیرو ہائوس میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 20 ستمبر 2020 18:15

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے شہید میر مرتضی بھٹو کی24 ویں برسی نوڈیرو ہائوس میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔شہید میر مرتضی بھٹو کے روح کے ایصال ثواب اور خراج عقیدت کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

برسی کی تقریب میں پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد لغاری، انفارمیشن سیکرٹری عمران حسن جتوئی، سٹی لاڑکانہ کے صدر خیر محمد شیخ،جنرل سیکرٹری انور علی لہر، پیپلز ہاری کمیٹی صوبائی سندھ کے صدر پنہل خان لہرسمیت کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی تعلقہ لاڑکانہ کے صدر مظہر علی جونیجو، تعلقہ ڈوکری کے صدر منیر احمد سوہو، تعلقہ رتوڈیرو کے جنرل سیکرٹری لالا نظر محمد، تعلقہ باکرانی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمان جتوئی، سٹی نوڈیرو کے صدر سید ارشد علی شاہ، جنرل سیکریٹری محمد انور برڑو اور مختلف سٹیز کے صدور و جنرل سیکریٹریز و انفارمیشن سیکریٹریز اور تمام الائیڈ ونگز عہدیداروں سمیت کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں