ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بہت اہم چیزیں سامنے آئی ہیں،حلیم عادل شیخ

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلیے بھارت علیحدگی پسند تنظیموں پر اربوں روپئے خرچ کر رہا ہے،رہنما پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 14 نومبر 2020 18:47

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بہت اہم چیزیں سامنے آئی ہیں،حلیم عادل شیخ
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2020ء) پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بہت اہم چیزیں سامنے آئی ہیں۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلیے بھارت علیحدگی پسند تنظیموں پر اربوں روپئے خرچ کر رہا ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کے لئے را ملک دشمن تنظیموں کو اربوں روپے کی فنڈنگ کرتی ہے ۔

دھرتی ماں کے لیے پیسے لینا اپنی ماں کو بیچنے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاڑکانہ میں پریس کانففرنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج سے قبل فوج اور حکومتیں علیحدہ پیج پر ہوتی تھی لیکن اس بار حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں۔ نواز لیگ کی حکومت میں ڈان لیکس اور میموگیٹ جیسے اسکینڈل ماضی میں سامنے آئے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم پاکستان کو کمزور کرنے کی تحریک کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ پاپا ڈیٹٰ بچائو موومنٹ پاکستان کو کمزور کرنے کی موومنٹ بن کر سامنی آرہی ہے۔ جس میں کافی جماعتیں پئسے لیکر پاکستان کے ماحول کر گرم کر رہے ہیں۔ دکھایا جارہا ہے کہ پاکستان کی عوام حکومت سے مطمئن نہیں ہے۔ جن سیاستدانوں نے موجودہ نتائج کو سمجھا وہ لوگ پی ایم ایل این کو چھوڑ چکے ہیں۔

مسلم لیگ کی نواز شریف اور خاندان نے قیادت کر کے قائد اعظم کی روح کو تکلیف پہنچائی ہے۔ نوازشریف اور اسکے حواری قائد اعظم کی روح کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ جو محب وطن ن لیگ میں ہیں نواز شریف سے علیحدگی اختیار کریں۔ نواز شریف الطاف حسین کی کاپی بن چکیہیں۔ قوم ان لوگوں کاگھیرائو کرے جو لوگ ملک کو کمزور کر رہے ہیں جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے۔

گلگلت بلتستان میں کپتان کی فتح ہوگی پلس اور گیلپ کا سروے آچکا ہے 92 فیصد عوام عمران خان کی قیادت سے مطمئن ہے۔ مریم نواز شریف نہ تیتر ہیں نا بٹیر یہ آدھا بٹیر اور آدھا تیتر ہیں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر پر انکا بیانیا یہ ہی ثابت کرتا ہے۔ نواز شریف ضئیاالحق کی پیداوار ہیں۔ عمران خان نے 22 سال جدوجہد کر کے تمام کرپٹ افسران کو فارغ کر کے وزیر اعظم بنے ہیں۔

دو سالوں میں عمران خان کے اثاثوں میں کمی آئی ہے، 2 سال سے اپنے بچوں سے نہیں ملے اپنا کچن اپنے پیسوں سے چلا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کے میں گلگلت کو لاڑکانہ بنائوں گا، لگتا ہے بلاول چاہتے ہیں کہ گلگت کو بھی ایذز لگے اور ادویات بکیں لاڑکانہ میں سینکڑوں بچوں کو کتے کاٹ چکے ہیں۔لاڑکانہ کے 70 فیصد لوگ گٹر کا پانی پی رہے ہیں۔

گلگت کے لوگ اگر چاہتے ہیں کہ کرپشن عام ہو، بچوں کی عزمت دری ہو، ایڈز آئے تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں۔ علیشہ معاملے پر چائیلڈ اور وومن پروٹیکشن سیل کہیں نظر نہیں آتا، اس اے ایس آئی کو اپنی بیٹی کو پیش کرنا پڑا ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جو کام اے ایس آئی کی بیٹی نے کیا وہ کسی خاتون پولیس اہلکار کو کرنا چاہئیے تھا۔ تبسم خاتون کئی روز تک اے ایس آئی کے گھر پر رہیں تب پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا خیر اللہ بگٹی نے خود اعتراف کیا کے 30 ہزار میں اسنے تبسم خاتون کو خریدا۔

میں سمجھتا ہوں وہاں بہت بڑا گروہ کام کر رہا ہے گروہ عورتوں کے خرید فروخت کا دھندھا کرتا ہے سب کو گرفتار کیا جائے۔ لاڑکانہ میں صحت کی سہولتیں ناکافی ہونے پر علیشا کو کراچی منتقل کیا گیا سندھ میں صحت کے نظام تباہ ہوچکا ہے۔ اصل یہودی کے ایجنٹ مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف ہیں۔ پی ڈی ایم پیسے لے کر اس ملک و غیر مستحکم کر رہی ہے آج ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہے تمام ہندو بھائیوں کو دیوالی کی مبارک ہو پیش کر تاہوں۔

دوسری جانب را ت دیر گرئے حلیم عادل شیخ لاڑکانہ شیخ زید چلڈرن اسپال کا دورہ کیا جہاں پر موجود مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے حلیم عادل شیخ نے صبح سے آئے ہوئیمریضوں کو اسپتال داخل کروا کر علاج شروع کروایا۔ حلیم عادل شیخ نے قمبر کی تحصیل میروخان بھی پہنچیتھے پی ٹی آئی رہنما سردار محمد علی ہکڑو سمیع اللہ ابڑو اصغر چانڈیو و دیگر نے استقبال کیا میرو خان میں پی ٹی آئی رہنما صابر حسین شاہ معروف تنیو کے والدین کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ حلیم عادل شیخ نے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے معصوم شکیل اور اللہ ورایو بروہی کے ورثا ممتاز بروہی سے شیر دل بروہی گائوں میں جاکر تعزیت کی اور قاتلوں کی گرفتار کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دھانی کرائی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں