ہم نے اپنی آبائی زمین فروخت کرکے اس زمین کا سودا کیا تھا مذکورہ افراد فراڈ کرنے کے بعد الٹا ہمیں ہی قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، محمد نواز

اتوار 22 نومبر 2020 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) لاڑکانہ کے گوٹھ گھڑی محمد نواز کے رہائشی ولی محمد عمرانی ودیگر نے کہاہے کہ انہوں نے ہالیپوٹہ برادری کے عبدالستار ہالیپوٹہ اور اس کے بھائی امان سے 92 ایکڑ زرعی زمین ضلع میر پور خاص کے علاقے شجاع آباد کی دیہہ297 میں 1 لاکھ 50 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے 3 کروڑ 22 لاکھ روپے میں خریدی تھی جس کا ایڈوانس81 لاکھ روپے 15مارچ 2020ء کو ادا کیا باقی رقم کی ادائیگی11نومبر کو دینا تھا، جب وہ بقایا رقم دینے کے لئے گئے تو معلوم ہوا کہ وہ زمین شکار پور کے رہائشی سید تاج محمد شاہ کو 6 لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے فروخت کردی گئی ہے، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زمین خریدنے والے شخص نے بتایا کہ یہ زمین اسے فروخت کردی گئی ہے، اس خلاف ہم علاقہ پولیس کے پاس گئے لیکن پولیس کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ عبدالستار اور عثمان زمین فروخت کرنے کے بعد ہم سے ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں، انہوںنے کہاکہ اتنے بڑے فراڈ پر ہمارے والد کو دل کا دورہ پڑ گیا جبکہ ماں بھی سخت بیمار ہے ہم نے اپنی آبائی زمین فروخت کرکے اس زمین کا سودا کیا تھا مذکورہ افراد فراڈ کرنے کے بعد الٹا ہمیں ہی قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دلایاجائے اور جان کا تحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں