شہر کے علی گوہر آباد محلہ کی رہائشی ہندو لڑکی سونیکا پراسرار طور پر لاپتہ

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان جمعہ 3 ستمبر 2021 15:59

شہر کے علی گوہر آباد محلہ کی رہائشی ہندو لڑکی سونیکا پراسرار طور پر لاپتہ
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر2021ء) لاڑکانہ پولیس ذرائع کے مطابق سونیکا  کے والد ڈاکٹر نامو مل کی جانب سے ایس ایس پی آفیس کے آئی ٹی برانچ سے بیٹی کے لاپتہ ہونے پر موبائل ٹریس کروانے کے رابطہ کیا گیا ہے پولیس نے ہندو لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم لاڑکانہ ہندو پنچائت کمیٹی رہنما ڈاکٹر دیالی گل اور کلپنا دیوی کی جانب سے بھی واقعہ کی اطلاع ملنے کا اعتراف تاہم تفصیلات دینے سے گریز کیا گیا ہے رواں سال اپریل کے مہینے میں سونیکا کی چھوٹی بہن آرتی بائی نے بھی اسلام قبول کر کے کراچی کے رہائشی فواذ سے کورٹ میرج کر لی تھی
اسلام قبول کرنے کے بعد  آرتی بائی کا نام عائشہ رکھا گیا تھا جبکہ موجودہ لاپتہ سونیکا بہن کے اسلام قبول کرکے شادی کرنے پر احتجاج بھی کرتی رہیں ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں