ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کی ماتحت افسران کو جرائم پر قابو پانے کے لیے سخت ہدایات جاری 20 روپئے کی بات پر شہری کے چہرے پر گرم تیل پھینک کر جھلسانے والے واقع کا بھی نوٹس لے کر ایس پی ہیڈ کواٹر کو تحقیقات کی ہدایات جاری کیں

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان منگل 14 ستمبر 2021 11:51

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2021ء) لاڑکانہ کے مارکیٹ تھانہ کی حدود ایمپائر روڈ پر ملزم کامران کیجانب سے مبینہ طور پر 20 روپے کی چپس نہ دینے پر محنت کش کے چہرے پر گرم تیل پھینک کر اسے جھلسانے والے واقع کا ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کواٹر محمد کلیم ملک کو تحقیقات کی ہدایات دے دیں دوسری جانب ایس پی ہیڈ کواٹر محمد کلیم ملک کی جانب سے لاڑکانہ کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ون فائیو کے انچارج، اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل اور ٹریفک سارجنٹس نے شرکت کی اجلاس میں ایس پی ہیڈ کواٹر محمد کلیم ملک کی جانب سے تمام ماتحت افسران اور لاڑکانہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کی ہدایت کی جبکہ تمام ایس ایچ اوز کو آن روڈ رہنے کے بھی احکامات کے ساتھ ساتھ مفرور اور روپوش ملزمان کی فوری گرفتاریوں کے بھی احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں