ٹھٹھہ پولیس اور عوام میں باہمی ہم آہنگی کی ملک کے لیے ایک عمدہ مثال، پولیس کی جانب سے اپنی مدد آپ اور مقامی تاجروں کے تعاون سے 1 کروڑ کے قریب کی لاگت سے سیف سٹی منصوبے کا قیام عمل میں لایا گیا

Shehzad Ali Khan شہزاد علی خان جمعہ 17 ستمبر 2021 17:16

ٹھٹھہ پولیس اور عوام میں باہمی ہم آہنگی کی ملک کے لیے ایک عمدہ مثال، پولیس کی جانب سے اپنی مدد آپ اور مقامی تاجروں کے تعاون سے 1 کروڑ کے قریب کی لاگت سے سیف سٹی منصوبے کا قیام عمل میں لایا گیا
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران کی جانب سے ٹھٹہ اور مکلی شہر کو خود کار طور پر سیف سٹی بنانے کی کاوشیں بل آخر رنگ لے آئیں، ایس ایس پی آفس میں قائم کیے گئے سیف سٹی کمانڈ ائینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کردیا گیا، ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں ٹھٹہ اور مکلی کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 12 کلومیٹر پر محیط آبادی والے علاقوں میں ہائی ریزولوشن کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں اب متعلقہ علاقوں کی چوبیس گھنٹے ڈجیٹل مانیٹرنگ  کی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی خودکار منصوبے کے تحت ایس ایس پی آفس میں کمانڈ ائینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس میں دونوں شہروں کی چوبیس گھنٹے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جائے گی تاہم سیف سٹی منصوبے کے تحت 15 مددگار ایمرجنسی ریپانس یونٹ سمیت ریکارڈ کیپنگ ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ منصوبے کو  کامیاب بنانے میں شہریوں اور مقامی تاجروں سمیت کراچی کے تاجروں کی بھی مدد حاصل رہی تاہم یہ منصوبہ پولیس اور شہریوں کی باہمی ہم آہنگی اور تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں