کوئٹہ شہر کیلئے ٹریفک پلان ،لوکل بسوں کو منی بسوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا منگل 21 ستمبر 2021 12:01

کوئٹہ شہر کیلئے ٹریفک پلان ،لوکل بسوں کو منی بسوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن وچیئرمین سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل، پرانی لوکل بسوں کی تبدیلی، رکشوں کو کمپیوٹرائزیشن اور بس ٹرمینلز کی ہزار گنجی منتقلی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے سلسلے میں تمام پرانی لوکل بسوں کو چھوٹی منی بسوں/کوسٹرز میں تبدیل کیا جائے گا اس کے علاوہ تمام رکشوں کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرکے خصوصی اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے جبکہ تمام پرانے رکشوں کو جلد از جلد تبدیل کرکے مخصوص کلرز میں دو شفٹوں میں چلانے پر غور کیا جائے گا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کے شہر میں موجود تمام غیر قانونی بس ٹرمینلز کو ہزارگنجی منتقل کیا جائے گا۔جبکہ جبل نور اڈہ اور ائرپورٹ روڈ پرقائم تمام غیر قانونی ٹرانسپورٹ آفس/ ٹرمینلز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں