ایس ایس پی لاڑکانہ، ان ایکشن گزشتہ 5 ماہ میں 55 پولیس مقابلے چار ڈاکو ہلاک، 17 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد

منگل 12 اکتوبر 2021 17:52

ایس ایس پی لاڑکانہ، ان ایکشن گزشتہ 5 ماہ میں 55 پولیس مقابلے چار ڈاکو ہلاک، 17 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد
لاڑکانہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی اور ایس پی ہیڈ کواٹر محمد کلیم ملک سمیت انکی پولیس ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر شہری خوش ہیں، سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق لاڑکانہ ضلع پولیس نے گزشتہ چند ماہ میں 55 پولیس مقابلے کر کے 4 ڈاکووں کو ہلاک کیا، جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملا کرنے سمیت لسانیت کی بنیاد پر شہری کو قتل کرنے والے کلعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرنے سمیت 17 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 28 گینگ بسٹ کیے گئے اور 9 سو سے زائد مفرور اور روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 کلاشنکوف اور 60 پسٹلز سمیت بھاری تعداد میں گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ چھینی گئی 27 موٹرسائیکلز اور 9 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں آئی جی سندھ کے سخت احکامات کے بعد پولیس نے ممشیات فروشوں کے خلاف چھاپے مار کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد گرفتار کیں اور مقدمے درج کیے جبکہ منشیات فروشوں سے 2 سو کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی جبکہ غیر قانونی شراب فروشی کے خلاف بھی اقدامات اٹھائے پولیس کی جانب سے شہریوں سے چھنے 3 لالھ 50 ہزار سے زائد کی نقدی اور 150 سو سے زائد موبائل فونز واپس شہریوں کو لوٹائے گئے دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ جرائم کی وارداتوں میں ایک دم اضافہ ہوا تھا تاہم اب جرائم پیشہ عناصر کے خلاف واضع کاروائیوں کے بعد پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا دیا ہے جس پر وہ پولیس افسران کے مشکور ہیں۔

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments