سکھر، لاڑکانہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 17 افراد زخمی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:25

سکھر/لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) سکھر اور لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لییاسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال تک ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر لاڑکانہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے حکام کے مطابق متاثرین کو طبی امداد دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments