لاڑکانہ ، بلاول بھٹو زرداری کی اپنے حلقہ انتخاب میں مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت

پیر 25 اکتوبر 2021 16:59

لاڑکانہ ، بلاول بھٹو زرداری کی اپنے حلقہ انتخاب میں مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو اپنے حلقہ انتخاب میں واقع محلہ غریب آباد میں کارکنان و عہدیداران کی جانب سے علاقے کے مسائل ، ان کے حل کی تجاویز کو سنا نے اورمسائل کے حل کے حوالے سے فوری عمل درآمد کی ہدایات کیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جمیل سومرو بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، خیر محمد شیخ، برہان چانڈیو، گھنور خان اسران، اعجاز لغاری، نصیبہ چنہ، آفتاب بھٹو، وقار بھٹو ، معشوق اوڈھانو، عمران جتوئی، سرفراز کھوکھر، ماجد بروہی، امین شیخ، کامران اوڈھانو، عبدالفتاح بھٹو، شیر لغاری، انور لہر، ڈاکٹر سکینہ گاد، اختیار علی مگسی، وزیر علی کلھوڑو، گلاب چانڈیو، سلطان احمد مغیری، محبوب علی مگسی، سرفراز انجم، آمنہ جمالی و دیگر شریک ہوئے ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں