بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کا اجلاس

بلاول بھٹو زرداری کو جیالوں نے ان کے انتخابی حلقے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

منگل 26 اکتوبر 2021 21:15

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کا اجلاس
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو یونین کمیٹی 4 میں واقع نظر محلہ میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی رہائش گاہ پرکارکنان و عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں نثار کھوڑو، جمیل سومرو موجود، خورشید جونیجو، سردار شاہ، ضیا عباس شاہ، سہیل سیال، گھنور اسران، حزب اللہ بگھیو، نصیبہ چنہ، ندا کھوڑو، فرحت سیمی، خیر محمد شیخ، اعجاز لغاری ،اعجاز جاکھرانی، محمد علی بگھیو، انور لہر، عمران جتوئی، وقار بھٹو، نذیر بگھیو، عبدالفتاح بھٹو، سرفراز کھوکھر، آفتاب بھٹو ، ماجد علی بروہی، کامران اوڈھانو، عبدالباری عباسی، شیر علی لغاری، مٹھل سومرو، علی گوہر سانگھی، آمنہ جمالی، شبیرہ جوکھیو ، ڈاکٹر سکینہ گاد، عبدالفتاح بھٹو، محمد علی بھٹو، اسلم شیخ، محمد علی بھٹو، صفدر مٹھانی،احمد حسن کھوسو، مختیار لغاری، امانت خان ابڑو، سلامت خان ابڑو، کاشف علی عمرانی، شبیر میرانی، لکشمن سنگھ، عمران سیٹھار ودیگر شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جیالوں نے ان کے انتخابی حلقے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں کی تجاویز اور شکایات کو بغور سنا، فوری حل کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خادم حسین ابڑو سے ان کی والدہ جبکہ رجب علی میرانی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں